پریمیر سپر لیگ II،جاز،ڈیسکون اور آئی سی آئی پاکستان کی رائونڈ میچز میں کامیابی

جاز اورڈیسکون نے ایگزونوبل اور یو بی ایس الیون کو 7، 7وکٹوں ،آئی سی آئی پاکستان نے تھری ڈی موڈلنگ کو 16 رنز سے شکست دی

اتوار 16 دسمبر 2018 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) کارپوریٹ سیکٹرکی ٹیموںکے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ سیزنIIکے رائونڈ میچز میں جاز ،ڈیسکون اورآئی سی آئی پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی۔ٹائون شپ وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ڈیسکون نے ایگزونوبل کو 7وکٹوں سے شکست دی۔ایگزونوبل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

فیصل سعید 44 جبکہ سلمان ڈار 41 رنز کے ساتھ نمایاںسکورر رہے۔ ڈیسکون نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کے محمد مرتضی کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں جاز کی ٹیم نے یو بی ایس الیون کو 7وکٹوں سے شکست دی۔یو بی ایس الیون کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اووز میں 7وکٹوں کے نقصان پر صرف83 رنز بناسکیک ۔

(جاری ہے)

جاز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔جاز کے اعجاز بلوچ کو تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں آئی سی آئی پاکستان نے تھری ڈی موڈلنگ کو 16 رنز سے شکست دی۔آئی سی آئی پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اووز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جبکہ تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 5وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بناسکی۔فاتح ٹیم کے احتشام الحق کو46 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔