آئی ایس پی آر نے فوجی عدالتوں سے متعلق اہم تفصیلات جاری کر دیں

وفاقی حکومت نے 717 کیسسز فوجی عدالتوں میں بھیجے جن میں سے 546 نمٹائے جا چکے ہیں۔546 میں سے 310 دہشتگردوں کو موت کی سزا سنائی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 12:29

آئی ایس پی آر نے فوجی عدالتوں سے متعلق اہم تفصیلات جاری کر دیں
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 دسمبر 2018ء ) :سانحہ آرمی پبلک سکول کی چوتھی برسی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے سانحے کے بعد بننے والی فوجی عدالتوں سے متعلق اہم تفصیلات جاری کردیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی حکومت نے 717 کیسسز فوجی عدالتوں میں بھیجے جن میں سے 546 نمٹائے جا چکے ہیں۔546 میں سے 310 دہشتگردوں کو موت کی سزا سنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول کو بیتے 4 سال ہو چکے ہیں ،آج سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی منائی جارہی ہے،اس سانحے کے بعد وفاقی حکومت نے فوجی عداتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ابتدا میں فوجی عدالتیں 2 سال تک قائم کی گئی تھیں لیکن بعد میں ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت ان کے قیام میں توسیع کر دی گئی تھی۔تازہ ترین خبر کے آئی ایس پی آر نے فوجی عدالتوں سے متعلق اہم تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی حکومت نے 717 کیسسز فوجی عدالتوں میں بھیجے جن میں سے 546 نمٹائے جا چکے ہیں۔546 میں سے 310 دہشتگردوں کو موت کی سزا سنائی گئی۔

سزا موت پانے والوں میں سے 56 افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے جبکہ 254 دہشتگردوں کی سزائے موت قانونی عمل کےباعث زیرالتوا ہے۔جن دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی گئی ان میں امجد صابری میریٹ ہوٹل، بنوں جیل حملے،ایس ایس پی چوہدری اسلم حملہ،نانگا پربت میں غیر ملکیوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مستونگ میں فرقہ واریت پھیلانے والے مجرمان کو بھی انہی فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی ہے۔234 مخلتف مجرموں کو مختلف دورانیے کی سزا سنائی جن میں کم سے کم مدت 5 سال ہے۔فوجی عدالتوں نے 2 ملزمان کو بری بھی کیا ہے۔