مدھو پروڈکشن میگا سٹارپر مشتمل فلم بنائے گی

اتوار 16 دسمبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) مدھو پروڈکشن میگا سٹارپر مشتمل فلم بنائے گی ۔ ذرائع کے مطابق مدھو پروڈکشن کے روح رواں مدھو اور خالد حسین عنقریب فلم کا آغاز کررہے ہیں جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میگا سٹار کی اس فلم پاکستان فلم انڈسٹری کے تمام بڑے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ نئے اداکار بھی شامل ہوں گے ۔ جبکہ اداکارہ مدھو فلم میں خود بھی مرکزی کردار ادا کریں گی ۔ اس کے فلم ساز خالد حسین ہوںگے مدھومعاون ہدایت کار کے طورپر اپنے فرائض سرانجام دیں گی ۔

متعلقہ عنوان :