وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے فن میں نکھا رآتا جارہاہے ‘حسنہ بھٹی

دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی اور نہ ہی اپنے معاملات میں کسی کو دخل اندازی کرنے کی اجازت دیتی ہوں

اتوار 16 دسمبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) اداکارہ حسنہ بھٹی نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے فن میں نکھا رآتا جارہاہے اور سینئر اداکاروں کی حوصلہ افزائی نے مجھ میں اعتماد پیدا کیا ہے اس سے میری پرفارمنس میں ازیادہ پختگی آگئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں بلاوجہ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی اور نہ ہی اپنے معاملات میں کسی کو دخل اندازی کرنے کی اجازت دیتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں فنکارہ ہوں اورفنکار ویسے ہی بڑاحساس ہوتا ہے اورچھوٹی سی بات بھی اس کے دل کو گہری چوٹ پہنچاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میرے لئے پرستاروں کی محبت قیمتی اثاثہ ہے اور میں اپنے پرستاروں کی ممنون ہوں جو میرے ڈراموں کو دیکھنے کیلئے دوسرے شہروں سے بھی آتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ڈرامہ شائقین پر فارمنس پرجوپیار دیتے ہیں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی میں نے ہمیشہ سے یہ کوشش کی ہے کہ ڈرامہ شائقین کی امنگوں کے مطابق پرفارم کروں ۔ انہوں نے کہا کہ میں فحاشی کے حق میں نہیں بلکہ سمجھتی ہوں کہ سب فنکاروں کو اصلاحی ڈراموں پر کام کر نا چاہیے۔