الحدیدہ بندرگاہ سے انخلاء سے قبل حوثیوں کی بڑے پیمانے پر لوٹ مار

فوج اور پولیس کی گاڑیوں میں لوٹ مار کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں

اتوار 16 دسمبر 2018 12:50

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) یمن میں حکومت اور باغیوں کے درمیان طے پائے معاہدے کے بعد حوثیوں نے ساحلی شہر اور الحدیدہ بندرگاہ سے انخلاء شروع کردیاہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہیکہ حوثی شدت پسندوں نے انخلاء سے قبل بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی ہے۔ باغیوں نے سرکاری اور نجی املاک کے ساتھ ساتھ دستاویزات بھی لوٹنا شروع کی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہیکہ حوثیوںکی جانب سے خوراک، گاڑیاں، بنیادی ضروریات کی دیگر چیزوں کی لوٹ مارکے بعد سامان ٹرکوں پر لاد کر نامعلوم مقامات کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق حوثی شدت پسندوں نے تین ہفتے سے الحدیدہ شہر اور بندرگاہ میں لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔حوثی باغی فوجی وردیوں میں ملبوس ہو کرکارروائیاں کرتے ہیں۔ فوج اور پولیس کی گاڑیوں میں لوٹ مار کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔حوثیوں کی جانب سے یہ لوٹ مار ایک ایسے وقت میںجاری ہے جب دو روز قبل حوثی باغیوں اور فوج کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ فریقین کے درمیان ہونے والی اس فائر بندی معاہدے کے تحت حوثیوں کو الحدیدہ شہر اور بندرگاہ خالی کرنے پرمجبور کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :