ہالینڈ میںجنگلی و آبی حیات کے احیاء کے لئے یورپ کا بڑا ’’ری وائلڈنگ‘‘آپریشن مکمل،پانچ مصنوعی جزیروں پر زندگی لوٹا دی گئی

اتوار 16 دسمبر 2018 13:00

للیسٹڈ۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ہالینڈ میں جنگلی حیات کے دوبارہ احیاء کے لئے دریائے مرکرمیر پر پانچ مصنوعی جزیرے ترتیب دیدیئے جو کہ بائیو ڈائورسٹی انجینئرنگ کا شاندار کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔یورپ میں اپنی نوعیت کے بڑے ترین ’’ری وائلڈنگ‘‘آپریشن پانچ جزیروں پر مشتمل مصنوعی مقام میں تالاب،پل اور جنگلی اور آبی حیات کی افزائش کے لئے موضوع اور قدرت سے قریب ترین جگہیں ترتیب دی گئی ہیں،اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ کوئی ایسی کثافت وہاں پیدا نہ ہو جو وائلد لائف کی افزائش کے لئے نقصان دہ ہے۔

مذکورہ جزیرے للیسٹڈ کی بندرگارہ سے پانچ میل دور700 ہیکٹر رقبے پر جدید تکنیک کے زریعے گارے ،مٹی اور ریت سے تشکیل سیئے گئے ہیں جہاں مصنوعی ریتیلی ٹیلے بھی موجود ہیں اس میں مرکزی جزیرے کو دوسروں سے ملانے کے لئے 1,200 میٹر گہری آبی گزر گاہبھی بنائی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہالینڈ(نیدر لینڈ) کو ان منتشر پانچ جزیروں کی تعمیر میں ڈھائی سال کا عرصہ لگا۔ یہ منصوبہ جو ڈچ نجی تنظیم نے شروع کیا تھا کی لاگت میں 68 ملین ڈالر شہریوں کے فنڈ کے شامل ہیں۔جزائر میں تین برڈ آبزرویٹریز تعمیر کی گئی ہیں جبکہ 12کلومیٹر کی ایک کچی سڑک بھی موجود ہے جو عوام کے لئے کھول دی گئی ہے۔یاد رہے کی ہالینڈ کو دنیا میں آبی انتظامیات کا ماسٹر کہا جاتا ہے۔