ْ اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس (آج)ہوگا ،ْ درآمدی یوریا کی مارکیٹ قیمت کا تعین کیا جائیگا

اتوار 16 دسمبر 2018 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج)پیر کو ہوگا جس میں درآمدی یوریا کی مارکیٹ قیمت کا تعین کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، ای سی سی درآمدی یوریا کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کا جائزہ لے گی ، درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت میں 50روپے تک کمی کی تجویز ہے۔اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے کھاد کی طلب و رسد کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :