آرمی پبلک اسکول کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں ،ْ گور نر خیبر پختونخوا

اے پی ایس کے شہدا نے لازوال قربانیوں سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادئیے ،ْ شاہ فرمان کا بیان

اتوار 16 دسمبر 2018 13:50

․ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، قوم نے آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ 4 سال پہلے دشمن نے ہمارے بچوں کو براہ راست گولی کا نشانہ بنایا۔انہوںنے کہاکہ بلاشبہ کبھی بھی دشمن سے کسی نرم گوشے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھاکہ اے پی ایس کے شہدا نے لازوال قربانیوں سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادئیے۔