پاکستان نے پارلیمانی فورم برائےفلسطین، کشمیراورروہنگیاکےقیام کااعلان کر دیا

بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اوّل ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا،یہی قائد اعظم کا ویژن ہے،سینیٹر مشاہد حسین

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 14:02

پاکستان نے پارلیمانی فورم برائےفلسطین، کشمیراورروہنگیاکےقیام کااعلان ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 دسمبر 2018ء ) :استنبول میں پارلیمنٹریزبرائےالقدس عالمی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے شاندار فیصلہ کر لیا گیا۔پاکستان نے پارلیمانی فورم برائےفلسطین، کشمیراورروہنگیاکےقیام کااعلان کر دیا۔تفصیلات کے استنبول میں پارلیمنٹریز برائے القدس کے نام سے عالمی کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔

جس میں دنیا بھر سے 70 ممالک کے پارلیمانی نمائندوں نے شرکت کی ہے۔اس موقع پر پاکستان کی جانب سے بھی متعدد اراکین پارلیمنٹ نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔اس پارلیمانی وفد کی قیادت ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کر رہے ہیں۔یہ وفد 2 روز قبل ترکی پہنچا جہاں اس وفد نے مختلف سطح کی اعلیٰ وفود سے ملاقات کی۔پاکستانی وفد کی فلسطین ،ترکی،مصر،انڈونیشیااوردیگرممالک کےوفودسےبھی ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارلیمنٹیرنز برائے القدس کے وفد نے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفد اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر پاکستان نے امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے شاندار فورم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔استنبول میں پارلیمنٹریزبرائےالقدس عالمی کانفرنس میں پاکستان کی جانب پارلیمانی فورم برائےفلسطین، کشمیراورروہنگیاکےقیام کااعلان کیا گیا ہے۔

یہ فورم کشمیری ، فلسطینی اور روہنگیا مسلمانوں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی حمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کاحصہ ہے۔القدس مسلمانوں کا قبلہ اوّل ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔