معصوم طلباء اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا، قوم اے پی ایس کے شہداء اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی

سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی چوتھی برسی کے موقع پر پیغام

اتوار 16 دسمبر 2018 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی چوتھی برسی کے موقع پر ایوان صدر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ معصوم طلباء اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا، قوم اے پی ایس کے شہداء اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے لڑنے پر پاک فوج سمیت تمام سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی معترف ہے، سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے۔ صدر نے کہا کہ آج کے دن قوم یہ عہد کرے کہ ملک میں انتہا پسندی کا راستہ ہمیشہ کے لیے روکنے کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہے گی۔