ایران کی بلوچستان میں سرحدی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

ایرانی حکومت اور عوام پاکستانی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ،ْترجمان وزارت خارجہ

اتوار 16 دسمبر 2018 14:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ایران نے بلوچستان میں سرحدی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام پاکستانی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، ایران علاقے میں دہشتگردی کی لعنت سے مقابلہ کرنے کے لئے تیارہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشتگردی حملے کی مذمت اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام پاکستانی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوںنے اس واقعہ کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے پاکستانی قوم اور حکومت بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران علاقے میں دہشتگردی کی لعنت سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔