گورنمنٹ پرائمری سکول قلعہ مجا سنگھ کی خاتون ٹیچر نز ہت ٹریفک حادثے میں جابحق

اتوار 16 دسمبر 2018 14:30

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) گورنمنٹ پرائمری سکول قلعہ مجا سنگھ میں عرصہ ڈیڑھ سال سے تعینات ٹیچر مس نز ہت سکول سے واپس گھر جاتے ہوئے روڈ ایکسیڈنٹ کے باعث جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

متوفیہ کے میکے بھڑی شاہ رحمان میں ہیںاور 25 روز قبل اسکی شادی قلعہ دیدار سنگھ میں ہوئی تھی جو اپنے خاوند کے ساتھ قلعہ مجاسنگھ سکول سے بسواری موٹر سائیکل قلعہ دیدار سنگھ جار ہی تھی کہ بھڑی موڑ کے قریب انکی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔اور ٹیچر نز ہت زمین پر گرنے اور سر کی شدید چوٹ کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گئی۔جس کی اچانک موت اور میت گھر پہنچنی تو کہرام برپا ہو گیا اورپورا محلہ انکے گھر امڈ آیا اور ہر آنکھ آبدیدہ تھی۔

متعلقہ عنوان :