Live Updates

کپتان عوام سے کیے وعدے پورے کر ینگے‘اسلم صد یقی

تنقید کرنے والے سابقہ دور میں اپنی حکومت کی کرپشن اور ملک لوٹنے کی سر گرمیوں کا جواب دیں‘کارکنو ں سے گفتگو

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف علماء و نگ پنجا ب کے صدر محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کرپشن مکاو مہم کو انجام تک پہنچائیں گے اگر اپوزیشن جماعتیں ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہیں تو خود کو احتساب کیلئے پیش کریں نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیا کو جیل جانے کا خطرہ ہے آ صف علی زرداری اور شریف فیملی کی بد دیانتی اور کرپشن کی طویل داستان ہے ملکی اداروں پر آصف زرداری کی تنقید بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے چیئر مین سیکر ٹر یٹ میں پی ٹی آئی کے ایڈ یشنل سیکر ٹری اعجاز چوہدر ی سے ملا قا ت کے کارکنو ں سے غیر ر سمی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ملاقا ت کرنے والے وفد میں پی ٹی آئی علما ء و نگ کے مرکزی رہنماعلامہ ایو ب صفدر نقشبندی ‘ ڈاکٹر خا لد رو ف اور دیگر حضر ات بھی مو جو د تھے انہو ں نے مزید کہاکہ حکومت کی 100دن کی کار کردگی نہایت شاندار رہی ۔

(جاری ہے)

ہماری کا رکردگی پر تنقید کرنے والے سابقہ دور میں اپنی حکومت کی کرپشن اور ملک لوٹنے کی سر گرمیوں کا جواب دیں۔ تحریک انصاف کی قیادت نے ملک کو سنگین بہرانوں سے نکالا وہ قابل تعریف ہے۔ ہماری حکومت پر تنقید کرنے والے سابق حکومت اپنی کرپشن اور ملک لوٹنے کی سرگرمیوں کا جواب دے سابق حکمرانوں نے ملک کو بے انتہا نقصان پہنچایا موجودہ حکومت نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں وہ پورے کیے جائیں گے حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی اور ملک کے بحرانوں کو نجات دلا دے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات