ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کوٹلی سمیت دیگر کا جسٹس راجہ سجاد خان کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمید کیانی ، ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم ، جسٹس (ر) سردار اشرف خان ،سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبو ب ایڈووکیٹ ،سابق ایڈ منسٹریٹر عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ ،اسسٹنٹ ایڈوو کیٹ جنرل سردار مظہر اقبال ، صدر بار راجہ بنارس ایڈوو کیٹ ،سابق صدر بار راجہ جاوید ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری بار ملک شاہنواز ایڈووکیٹ،ممبر بار کونسل چوہدری لیاقت ایڈووکیٹ,،چوہدری الیاس ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب زاہد آصف سلطانی و دیگر نے جسٹس ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر راجہ سجاد خان سے ان کے بھائی کی وفات پر ان کے چمبر میں جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :