پتوکی ‘تین قتلوں کا اشتہاری ملزم ایس ایچ او ریا ض عباس اور اسکے خلاف مقد مہ درج نہ ہو نے پرڈی پی او قصورکو شوکاز نو ٹس جاری‘ 19دسمبر طلبی

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) تین قتلوں کا اشہتاری ملزم ایس ایچ او ریا ض عباس اور اسکے خلاف مقد مہ درج نہ ہو نے پر ہائی کورٹ لاہور نے ڈی پی او قصور ڈاکٹر شہزاد آصف کو شوکاز نو ٹس جاری کر تے ہو ئے 19دسمبر 2018کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطا بق ڈی پی او قصور دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے پیش ہو نگے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں مد عیہ و مقتول کی والدہ سیماں بی بی نے مواقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے کو جعلی پولیس مقابلہ کر کے سابقہ قاتل ایس ایچ او ریاض عباس نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا وہ انصاف کے لئے ایک سال سے جدوجہد کر رہی تھی مگر اب اس کو امید ہے کہ اس کو انصاف تحر یک انصاف کی حکو مت میں ملنے لگا ہے۔

اور وہ قاتل ریاض عباس کو گر فتار کروا کر ماورائے عدالت قتل کے جرم میں سزاء موت تک پہنچا ئے گی۔