تحصیل پتوکی کے شہریوں کیلئے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانا خواب بن گیا

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) تحصیل پتوکی کے شہریوں کیلئے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانا خواب بن گیا۔شہری نوے کلومیٹر دور قصور کے چکر لگا لگا کر چکرا گئے۔عوامی سماجی حلقوں کا شدید احتجاج۔۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی کے علاقوں، پھولنگر،جمبر حبیب آباد، سرائے مغل اور ہلہ کے رہائشی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے نوے کلومیٹر دور قصور جانا پڑتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ پیسے کے ضیاع کا سبب بنتا ہے لوگ لائسنس دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو چاہیئے کہ کم ازکم تحصیل پتوکی میں لرننگ لائسنس کا آفس تو ہونا چاہیے جس سے پتوکی ، پھولنگر، جمبر، سرائے مغل، حبیب آباد ، ہلہ اور گردونواح کے لوگوں کو لرننگ لائسنس بنوانے میں آسانی ہو اور لوگوں کا قیمتی وقت اور سرمایہ بھی بچ سکے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی بار بار یقین دہانی کے باوجود ابھی تک پتوکی میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے نہ تو عملہ فراہم کیا گیا ہے اور نہ ہی باضابطہ دفتر بنایا گیا ہے۔ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ سٹی پریس کلب پتوکی صدر تنویر اسلم خاں،سینئر صحافی ہمایوں رشید کلرک بار ایسوسی ایشن پتوکی نوید بھٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی سی او قصور اور ڈی پی اوقصور سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں لرننگ لائسنس آفس کی منظوری دیکر لرننگ لائسنس کا اجرا شروع کیا جائے۔تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :