ڈی ایس پی کی ہدایت پر پرانی منڈی پتوکی میں سٹی پولیس کیکا بلیرڈ کلب کے اڈہ پر چھاپہ ہزاروں روپے کی نقدی رقم ، بال اور ٹوکن برآمد

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈی ایس پی کی ہدایت پر پرانی منڈی پتوکی میں سٹی پولیس کیکا بلیرڈ کلب کے اڈہ پر چھاپہ ہزاروں روپے کی نقدی رقم ، بال اور ٹوکن برآمد ۔پانچ ملزمان گرفتار مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس پی سرکل پتوکی عاطف معراج کو اطلاع ملی کہ پرانی منڈی پتوکی میں عمران نامی شخص نے بلیرڈ کلب کے نام پر جوئے کا اڈا شروع کر رکھا ہے اور بذریعہ ٹوکن سرعام جوا کھیلا جارہا ہے تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او سید ثقلین بخاری نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر بلیر ڈ کلب کے مالک عمران سمیت دوسرے ملزمان جاوید اختر، عظیم ، غلام عباس،اور شاہزیب کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے دس ہزار دوسو بیس روپے کی نقدی رقم ، دس بال اور پانچ ٹوکن برآمد کر کے تمام ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے -

متعلقہ عنوان :