صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے 8 شدت پسند ہلاک

اتوار 16 دسمبر 2018 15:10

موغادیشو۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج کی افریقی کمان نے ایک بیانمیں کہا ہے کہ صومالیہ کے گاندارشے علاقے میں فضائی حملے میں الشباب کے 8 دہشت گرد مار گئے ہیں۔امریکی فوج نے کہا کہ فضائی حملہ کی اطلاع صومالیہ کی حکومت کو پہلے ہی دیدی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعاون سے ہی ان حملوں کو انجام دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق صومالیہ کی حکومت کومضبوط کرنے کے لئے الشباب کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔