سری لنکا ، ایک کلو ہیروئن برآمد، بنگلہ دیشی خاتون گرفتار

اتوار 16 دسمبر 2018 15:10

کولمبو۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) سری لنکا کی پولیس نے ایک بنگلہ دیشی خاتون سے تین کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر کے اسیگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکن پولیس کے میڈیا ترجمان ایس پی روان گناسیکرا نے کہا ہے کہ 23 سالہ بنگلہ دیشی خاتون کو دیہوالہ روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سے ایک کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ خاتون ڈیلگھوٹا رتملانا علاقے میں ایک کرائے کے مکان پر رہ رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔