پپیتے، کیلے و کاغذی لیموں کو سردی و کورے سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

اتوار 16 دسمبر 2018 15:10

فیصل آباد۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) دسمبر سے فروری تک پھلدار پودے کورے و سردی کی لپیٹ میں ہوتے ہیں لہٰذا باغبان لیچی، پپیتے، کیلے اور کاغذی لیموں کو سردی و کورے سے بچانے کیلئے فوری خصوصی حفاظتی وتدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ سدا بہار پودوں میں لیچی، پپیتا، کیلا اور کاغذی لیموں وغیرہ سردی اور کورے سے بے حد متاثر ہوتے ہیں جس سے پیداوار اور پھل کی کوالٹی میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے اس لئے پھلدار پودوں کو درجہ حرارت کی زیادتی یا کمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔

انہوںنے کہاکہ کم سے کم درجہ حرارت معلوم کرنے کیلئے باغ میں پانچ فٹ بلندی پر تھرما میٹر لگا لیں، یہ تھرما میٹر چار ہیکٹر رقبہ کا درجہ حرارت معلوم کرنے کیلئے کافی ہے۔