کاشتکاروںکو اچھی پیداوار کیلئے سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت

اتوار 16 دسمبر 2018 15:10

فیصل آباد۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) کاشتکاروںکو اچھی پیداوار کیلئے سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے او ر کہا گیا ہے کہ پلانٹر ، ٹریکٹر ڈرل ، سنگل روکاٹن ڈرل ، پوریا کیرا، ڈبلنگ کے ذریعے کاشت نہایت کارآمد ثابت ہوئی ہے لہٰذا کاشتکار قطاروں میں سورج مکھی کی کاشت کریں اور قطاروںکا درمیانی فاصلہ سوا دو سے اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 9انچ جبکہ بارانی علاقوں میں 12 انچ رکھا جائے ۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ کاشتکاروں کو اس بات کاخیال رکھنا چاہئے کہ بیج وتر حالت میں کاشت کیا جائے اور بیج کی گہرائی 2 انچ سے زیادہ نہ ہو۔اگر کھیلیوں پر کاشت کرنا مقصود ہوتو کھیلیاں آلو کاشت کرنے والے رجر سے شرقاً غرباً نکالی جائیں اور کھیلیوں میں پہلے پانی لگایاجائے پھر جہاں تک وتر پہنچے اس سے تھوڑا ا وپر خشک مٹی میں جنوب کی طرف بیج لگایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈبلنگ کے ذریعے سورج مکھی کی کاشت کا طریقہ نہایت کارآمد ثابت ہوا ہے۔ اس طریقہ سے کاشت میں پہلے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر وٹیں بنا لی جاتی ہیں پھر پانی دے کر ہر 8 سے 9انچ کے فاصلے پر سوراخ کرکے ایک ایک بیج ڈال دیا جاتا ہے تاہم اس دوران یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ بیج پانی میں نہ ڈوبنے پائے۔

متعلقہ عنوان :