ادرک کی برداشت کے وقت گٹھلیوں کو زخمی ہونے سے بچانے کی ہدایت

اتوار 16 دسمبر 2018 15:10

فیصل آباد۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) زرعی ماہرین نے ادرک کے کاشتکاروں کو فصل کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ دسمبر کے آخری ایام میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اور ٹہنیاں نیچے گر پڑیں تو سمجھ لینا چاہئے کہ فصل برداشت کیلئے تیار ہے اور اس کی برداشت میں تاخیر سے گریز کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل کی برداشت کسی یا کھرپے کی مدد سے احتیاط سے کرنی چاہئے تاکہ گٹھلیاں زخمی نہ ہوں کیونکہ زخمی گٹھلیاں سٹوریج کے دوران بہت جلد خراب ہو جاتی ہیں جس سے منڈیوں میں اس کی اچھی قیمت نہیں ملتی اور کاشتکاروں و سبزی فروشوں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر اگلی فصل لگانے کیلئے بیج تیار کرنا ہوتو فصل کی برداشت فروری میں بھی کی جا سکتی ہے، اس دوران اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ بارش وغیرہ کی صورت میں پانی زیادہ دیر کھیت میں کھڑا نہ رہے کیونکہ کھیت میں پانی کھڑاہونے سے ادرک کی گٹھلیاں زمین کے اندر ہی گل سڑ جاتی ہیں ۔دوسری صورت میں دسمبر کے آخر میں فصل کی برداشت شروع کر کے آئندہ فصل کیلئے صاف ستھری گٹھلیوں کو بھی ذخیرہ کیاجا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :