اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، ذرائع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 15:16

اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 دسمبر 2018ء ) :اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں 2 قبضوں گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،جس کے نتیجے میں بدنام زمانہ شیرپنجاب شخص جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں اس وقت شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھاناسہالہ کے علاقے میں قبضہ گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں قبضہ گروپ کا اہم شخص شیر پنجاب مارا گیا۔فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کی آمد کے باوجود فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔علاقے میں خوف و ہراس، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔واضح ہو کہ راجا آصف عرف شیر پنجاب کو کچھ عرصہ قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا۔