اٹلی میں مہاجرین کے حقوق کے لیے مظاہرہ

اتوار 16 دسمبر 2018 15:40

روم۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) اطالوی دارالحکومت روم میں ہزاروں مظاہرین نے ملک میں مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ہفتے کی شب فرانس میں جاری ییلو ویسٹ مظاہروں کی طرز پر کئے گئے اس مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ان مظاہروں کا انعقاد بائیں بازو کی اطالوی سیاسی جماعتوں کے اتحاد یو ایس بی نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

مظاہرین میں ہزاروں مہاجرین اور تارکین وطن بھی شامل تھے۔ اٹلی کے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم ماتیو سالوینی نے گزشتہ ماہ اٹلی میں تارکین وطن کے حوالے سے نئے اور سخت قوانین متعارف کرائے تھے۔ ناقدین کے مطابق ان قوانین کے باعث ہزاروں تارکین وطن حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہوں سے نکال دینے کے بعد سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :