نکاراگوا میں صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 صحافی زخمی، انسانی حقوق اور صحافتی تنظیموںکی مذمت

اتوار 16 دسمبر 2018 15:40

ماناگوا۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں پولیس کے تشدد کے باعث 7صحافی زخمی ہو گئے۔ یہ صحافی صدر ڈینیئل اورٹیگا پر تنقید کرنے والے میڈیا کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن پر مظاہرہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

نکاراگوا کے صدر کے خلاف پر تشدد عوامی مظاہروں کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے جس میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نکاراگوا حکومت نے مظاہروں کی کووریج کرنے والے آزاد صحافتی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ انسانی حقوق اور صحافیوں کی عالمی تنظیموں نے نکاراگوا میں صحافیوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :