سینیٹر سردار محمد اعظم خان کی نماز جنازہ ایف سی گرائونڈ موسیٰ خیل میں ادا کردی گئی

اتوار 16 دسمبر 2018 15:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار محمد اعظم خان کی نماز جنازہ اتوار کو ایف سی گرائونڈ موسیٰ خیل میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں پشتونخوا ملی عوام پارٹی کے چیئرمین سابق رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی،ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل،سینیٹر عثمان خان کاکڑ،سابق صوبائی ورزراء نواب ایاز جوگیزئی،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،ڈپٹی کمشنرموسیٰ خیل منیر احمد کاکڑ سمیت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں ،قبائلی شخصیات ،معتبرین اور علماء کرام اور عوان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مرحوم کی فاتحہ خوانی ان کے آبائی گائوں غڑ یاسہ ضلع موسیٰ خیل میں جاری ہے ۔