سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی،فواد چوہدری سوشل میڈیا پر غلطی کر بیٹھے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اے پی ایس کو اے پی این ایس لکھ بیٹھے، صحافی عمر چیمہ نے کلاس لے لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 15:53

سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی،فواد چوہدری سوشل میڈیا پر غلطی کر بیٹھے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 دسمبر 2018ء ) :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اے پی ایس کی چوتھی برسی پر سوشل میڈیا پیغام دیکھتے ہوئے غلطی کربیٹھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اے پی ایس کو اے پی این ایس لکھ بیٹھے، صحافی عمر چیمہ نے کلاس لے لی۔تفصیلات کے مطابق اے پی ایس سانحے کی چوتھی برسی کے سلسلے میں ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب کا آغاز شہدا کے لیے خصوصی دعاؤں اور قومی ترانے سے ہوا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس کے علاوہ تمام سرکاری و غیر سرکاری معزز شخصیات کی جانب سے اس موقع پر پیغامات جاری کئیے جا رہے ہیں۔

سانحہ اے پی ایس کی یاد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے شہدائے اے پی ایس کی تصویر ٹوئیٹر پر پوسٹ کی تو اے پی ایس (آرمی پبلک سکول) کو اے پی این ایس لکھ بیٹھے جو صحافتی تنظیم آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کا مخفف ہے۔اس پر معروف صحافی عمر چیمہ نے وفاقی وزیر کی کلاس لے لی
انکا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات چونکہ آجکل میڈیا پر حملوں میں مصروف ہے اسلئے آرمی پبلک سکول پشاور کی بجائے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی لکھ ڈالا ۔