رینالہ خورد، ہفت روزہ یوتھ کرکٹ فیسٹیول اختتام پزیر

کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر سطح پر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ

اتوار 16 دسمبر 2018 17:10

رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) رینالہ خورد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج رینالہ خورد میں منعقدہ ہفت روزہ یوتھ کرکٹ فیسٹیول 2018 اختتام پزیر ہو گیا فیسٹیول میں کل 26 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ رینالہ سرکل پولیس اور ٹائیگر کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا میچ کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویڑن عارف انور بلوچ تھے ، رینالہ سرکل پولیس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوور میں ٹائیگر کرکٹ کلب رینالہ خورد کو 4 رنز سے شکست دے کر میچ جیت لیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم میں کمشنر عارف انور بلوچ نے ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر سطح پر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اس موقع پر میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، جنہوں نے اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔

متعلقہ عنوان :