منشیات اور اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمہ سے ملزم بری

اتوار 16 دسمبر 2018 17:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ نے منشیات اور اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم کو مقدمہ سے بری کردیا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق درابن پولیس نے علاقہ گنڈہ عاشق میں ٹال لکڑی حیب اللہ کہاوڑ کے قریب ملزم ممتاز ولد جھنگی گنڈہ پور سکنہ لونی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 375گرام چرس اور ایک پسٹل تیس بور برآمد کرلیا۔مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت ملزم کو مقدمہ سے بری کردیا ہے۔