Live Updates

شیو اوتاری سینٹ سوامی شادا رام کے 310 ویںجنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد 209 ہندو یاتری واپس بھارت روانہ

اتوار 16 دسمبر 2018 17:40

لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ہندو مذہب کے شیو اوتاری سینٹ سوامی شادا رام کے 310 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے یودھی شٹر لال کی قیادت میں 209 ہندو یاتری مذہبی وسومات مکمل ہونے پرواہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت چلے گئے ۔سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمدطارق وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس و دیگر افسران نے مہمانوں کوخصوصی تحائف اورپھولوں کے گلدستے دے کر الوداع کیا ِ۔

واہگہ بارڈر پر ہندو جتھہ کے پارٹی لیڈر یودھی شٹر لال نے میڈیا کے نمائندوں کو پاکستان یاترا کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈنے ہماری مہمان نوازی کے بہترین انتظامات کیے،ہمیں رہائش ،ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر نے سندھ میں ہمارے قدیمی تیرتھ سادھو بیلہ مندر کے گرانٹ میں مزید اضافہ کیا ہے اور تزئین وآرائش کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں جس پرہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نو ر االحق قادری اورچیئرمین بورڈ طاہر احسان کے شکر گزا رہیں،ہماری دعاہے کہ دونوں ملکوں کو درمیان مثبت تعلقات استوار ہوں اور خطے میں امن و سلامتی ہو۔

بورڈ کے ترجمان عامر حسین ہاشمی نے بتایا کہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور سے سپیشل بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر لے جایا گیاجبکہ پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کی وجہ سے یاتری بہت خوش واپس گئے ہیں اورانہوں نے بارڈر پر پاکستان زندباد کے نعرے بھی لگائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات