آگ بجھانے والے آلات او ر سیکورٹی کیمرہ کی تعداد مکمل نہ ہونے پر ممتاز مارکیٹ سیل کر دی گئی

اتوار 16 دسمبر 2018 18:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) آگ بجھانے والے آلات او ر سیکورٹی کیمرہ کی تعداد مکمل نہ ہونے پر ممتاز مارکیٹ سیل کر دی گئی ، اے سی چکوال نے گزشتہ ہسپتال روڈ پر واقع ممتاز مارکیٹ کو سیکورٹی کے آلاٹ بالٹیاں ،Fire Extinguisherاور کمیرہ نہ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیا ، اس ضمن میں ڈاکٹر شوکت نے بتایا کہ مورخہ11-12-2018کو سول ڈیفنس چکوال نے بغیر نوٹس کے ایک قلندرہ بنا کر مجسٹریٹ کی عدالت میں دیا ہوا تھا جس میں عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس نہ آنے کے باوجود انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر از خود عدالت کے اختیار استعمال کرتے ہوئے میرا پلازہ سیل کیا ہے ، ڈاکٹر شوکت کے مطابق کہ وہ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو 13دسمبر کو پیش ہو چکے ہیں لہٰذا پلازے کو سیل کرنے کی کاروائی غیر قانونی ہے کیونکہ عدالت نے ابھی فیصلہ کرنا ہے ، ڈاکٹر شوکت نے بتایا کہ ممتاز مارکیٹ کے دیگر تمام معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں اور عدالت نے ہمارے حق میں حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :