مقبوضہ کشمیر، کشمیر یونیورسٹی نے 17دسمبر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے

اتوار 16 دسمبر 2018 18:40

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یونیورسٹی نے 17دسمبر کو ہونے والے انڈر گریجویٹ کے تمام جنرل اور پیشہ ورانہ اور ایم ایڈ کے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام کے خلاف سید علی گیلانی ،میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے احتجاج کے لیے مقبوضہ علاقے میں 15سے 17دسمبر تک تین روزہ ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔