کوریا کے چنگ اوئی کم نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان آئی ٹی ایف مینز پروسرکٹ فیوچرز (ایف ٹو) ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اتوار 16 دسمبر 2018 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) کوریا کے چنگ اوئی کم نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان آئی ٹی ایف مینز پروسرکٹ فیوچرز (ایف ٹو) ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ایونٹ اتوار کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں کوریا کے چنگ اوئی کم نے جرمنی کے کائی وہنلٹ کو 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پرتگال اور مالدیپ کے سفراء ، سابق وزراء انور سیف اللہ خان اور ہمایوں سیف اللہ خان اور پی ٹی ایف مینجنٹ بھی اس موقع پر موجود تھی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے ایونٹ کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا اور ایونٹ کے انعقاد پر پی ٹی ایف ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے آئی ٹی ایف، سپانسرز اور میڈیا کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔