وزیر اعلی پنجاب کا دورہ چین منسوخ کر دیا گیا

عثمان بزدار نے پہلے غیرملکی دورے پر پیر کے روز روانہ ہو نا تھا

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ چین منسوخ کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ چین منسوخ کر دیا گیا ،وزیر اعلی پنجاب نے اپنے پہلے غیرملکی دورے پر پیر کے روز روانہ ہو نا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی بعض نا گزیر مصروفیات کے باعث دورہ منسوخ کیا گیا ہے ۔وزیر اعلی نے شیڈول کے مطابق 20دسمبر تک چین میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے باعث 100 روزہ پلان کی میگا تقریب کی تاریخ بھی 17دسمبر سے تبدیل کر کے 23دسمبر کر دی گئی تھی لیکن اب یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔