انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے انتخابات تنازعے کا شکار

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) لاہور انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے انتخابات تنازعے کا شکار ہو گئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹوں کی گنتی رکوا دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امیر ضمیر گروپ کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ ایک ہزار جعلی ووٹ پکڑے گئے ہیں جو ووٹنگ ختم ہونے کے بعد شامل کیے گئے ۔دھاندلی ،جعلی ووٹنگ اور بیلٹ پیپرز چوری کرنے کی ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ مطالبہ ہے کہ نیا الیکشن کمیشن بناکر دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے ۔