میئر کراچی کی نااہلی کی وجہ سے کراچی کی عوام روز زخمی ہورہی ہے، صدر کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی

کراچی کی تمام گنجان سڑکوں کے مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں۔ ان مین ہولز میں موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہورہے ہیں

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے میئر کراچی کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی کی نااہلی کی وجہ سے کراچی کی عوام روز زخمی ہورہی ہے، کراچی کی تمام گنجان سڑکوں کے مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں۔ ان مین ہولز میں موٹر سائیکل سوار گر کر نہ صرف زخمی ہورہے ہیں بلکہ اپنے ہاتھ پائوں تڑواکر معذور ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات کھلے مین ہولز نظر نہیں آتے۔ میئر کراچی اور ان کی ٹیم کے پاس تجاوزات ہٹانے کے لئے نہ صرف سرمایہ ہے بلکہ وقت بھی ہے مگر ان کو اپنے علاقوں کے کام نظر نہیں آتے۔ عوام کی مشکلات کا احساس کریں۔ اشرف بنگلوری نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ گارڈن روڈ، لسبیلہ، رنچھوڑ لائن، سولجر بازار، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، ناظم آباد اور لیاری ولی مارکیٹ کے مین ہولز کے ڈھکن عرصہ دراز سے لگائے نہیں گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :