Live Updates

قانون سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے ،ْکرپشن کرنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،ْزرتاج گل

نیب اور حکومت کے گٹھ جوڑ کا الزام غلط ہے ،ْنیب اور حکومت اپنا اپنا کام کر رہے ہیں ،ْ وزیر مملکت کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 16 دسمبر 2018 19:00

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ قانون سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے ،ْکرپشن کرنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،ْ نیب اور حکومت کے گٹھ جوڑ کا الزام غلط ہے ،ْنیب اور حکومت اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاید اسمبلی نے اب پروڈکشن آرڈر پر ہی چلنا ہے ۔

وزیر مملکت نے کہاکہ نیب پر اپوزیشن کا حکومت سے گٹھ جوڑاور جانبداری کا الزام غلط ہے ۔انہوںنے کہاکہ نیب کا کوئی کیس ہماری حکومت نے نہیں بنایابلکہ تمام کیسزز سابق حکومتوں کے اپنے بناے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن میں لت پت لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی کواب پروڈکشن آڈرز کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے ،ْ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پروڈکشن آرڈر ملنے پر شہباز شریف نے اداروں پر تنقید کی ۔وزیر مملکت نے کہاکہ قانون سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے۔ زرتاج گل نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب جمشید دستی کو پکڑاگیا اور انکے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ،ْ جمشید دستی پکار پکار کر انصاف اور پروڈکشن آرڈر مانگ رہا تھا کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ،ْانصاف کرو تب تو کسی کو خیال نہیں آیااب شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کیسا پروڈکشن آرڈر مانگتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے نہ ہی نیب کا ادارہ بنایا اور نہ ہی جاوید اقبال کو چیئرمین نیب اور نہ ہی کیسز ہماری حکومت نے بنائے۔ انہوںنے کہاکہ نیب اور حکومت کے گٹھ جوڑ کا الزام غلط ہے نیب اور حکومت اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو بہتر علاج کیلئے کوئی ہسپتال ،ْصاف پانی کے منصوبے اور پڑھا لکھا پنجاب دینا تھا ابھی تک تو کچھ نظر نہیں آرہا ۔انہوںنے کہا کہ عثمان ڈار خواجہ آصف کیخلاف پٹیشنرہیں اور اسی لئے خواجہ آصف کی گرفتاری کی بات کی ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات