Live Updates

عوام وزیراعظم کمپلینٹ پورٹل کو اپنے مسائل کے جلد اور بہترین حل کے لئے استعمال کریں

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر پر پیغام

اتوار 16 دسمبر 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم کمپلینٹ پورٹل کو اپنے مسائل کے جلد اور بہترین حل کے لئے استعمال کریں، اس پورٹل کے قیام کے بعد 47 دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 59 ہزار عوامی شکایات کا ازالہ اور دیگر پر پیش رفت جاری ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 29 ہزار افراد کی جانب سے فیڈ بیک دیا گیا ہے، جن میں سے 57 فیصد نے شکایات کے ازالے کو 100 فیصد تسلی بخش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تاکہ ہماری حکومت عوامی خدمت کو بہتر بنا سکے۔ واضح رہے کہ اس پورٹل کا قیام 28 اکتوبر کو عمل میں لایا گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :