آرمی پبلک سکول کے سانحہ کے بعد ہمارا پورا قومی بیانیہ تبدیل ہوا،شاہ محمود قریشی

اتوار 16 دسمبر 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ کے بعد ہمارا پورا قومی بیانیہ تبدیل ہوا اور ایک سیاسی اتفاق رائے پیدا ہوا، اس کا کریڈٹ ان بچوں کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کے والدین کو نہیں بھول سکتے، یہ بہت بڑا سانحہ تھا، جس نے دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے۔