Live Updates

وزیراعلیٰ سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داداور نومنتخب ایم پی اے ملک اسد کھوکھرکی ملاقات

عوا م نے ایک بار پھر نئے پاکستان کو ووٹ دیئے ہیں،اسدکھوکھر کی کامیابی کپتان کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے‘عثمان بزدار

اتوار 16 دسمبر 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داداور پی پی 168 کے نومنتخب ایم پی اے ملک اسد کھوکھرنے ملاقات کی-وزیراعلیٰ نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر ملک اسدکھوکھر کو مبارکباد دی- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی کپتان کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہی-عوا م نے ایک بار پھر نئے پاکستان کو ووٹ دیئے ہیں-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اورعوام کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے چہرے پہچان چکے ہیں اسی لئے ضمنی الیکشن میں انہیں شکست ہوئی-انہوں نے کہا کہ عوام خدمت اور صاف ستھری قیادت کے ساتھ ہیں اوروزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آ کر نئے ٹرینڈ سیٹ کئے ہیں-انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے اپنی ذات سے کفایت شعاری اور بچت کا آغاز کیا ہے اورپنجاب میں 30سالہ سیاسی سٹیٹس کو کو توڑنے کاکریڈٹ کپتان کو جاتا ہے اورسٹیٹس کو کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے بہتر طرز حکمرانی کو فروغ دیا جائے گا- تحریک انصاف کے کارکن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات