دوسوممالک نے ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

ممبران نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے ،ْ 2015 کے پیرس ماحولیاتی معاہدے پر سال 2020 میں عمل شروع کر دیا جائیگا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:20

دوسوممالک نے ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے
وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء)پولینڈ میں دو ہفتے سے جاری اجلاس کے بعد دوسوملکوں نے عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کردیے جس پر عمل درآمد 2020 سے شروع کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

پولینڈ میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ممبران نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے نتیجے میں 2015 کے پیرس ماحولیاتی معاہدے پر سال 2020 میں عمل شروع کر دیا جائے گا۔ماہرین اس معاہدے کو پیرس معاہدے کے حصول میں اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے کم پر رکھنا ہے۔