اشتہاری مجرمان اور مبینہ ڈاکوئوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث49افراد گرفتار

اتوار 16 دسمبر 2018 19:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان اور مبینہ ڈاکوئوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث49افراد کو گرفتار کر لیا۔تھانہ پیرودھائی پولیس نے وقار سے 1800گرام چرس، بلال سے 1700گرام چرس، فرحان سے 1550گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے عمر سے 220گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے رمضان سے 200گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سلوینس سے 10لیٹر کھلی شراب، اختر سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے اسد سے 05لیٹر کھلی شراب، ابرار سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عزیز سے 10لیٹر کھلی شراب، ممتاز سے 10لیٹر کھلی شراب، عاشر سے 20لیٹر کھلی شراب، جاوید سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ کینٹ پولیس نے اسامہ سے 07لیٹر کھلی شراب، وحید سے 05لیٹر کھلی شراب ، تھانہ روات پولیس نے شرجیل سے 03لیٹر کھلی شراب، تھانہ نیو ٹائون پولیس نے وشال سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے ذوالفقار سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے شایان سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے ذوالقرنین سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے عمران سے 01عدد پستول 30بور معہ 08روند ، شبیر سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند، تھانہ سول لائن پولیس نے جیلانی سے 01عدد پستول 9MMمعہ 08روند ، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے اجمل سے 01عدد رپیٹر 12بور معہ 05رونداور 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ بنی پولیس نے آتش بازی کر تے ہوئے رضوان اور عامر سے 05عدد گولے ، 03عدد ہوائیاں ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ریاست ، محسن ، عرفان ، اسامہ ، علی رضا، الطاف کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے تاش ، 06عدد موبائل ، نقدی 11500روپے بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء راولپنڈی تھانہ صادق آباد پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے کری روڈ قبر ستان کے پاس مو جو د ہیں ۔ جس پر تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ملزمان فضل الرحمان ، مومن خان، بلال خان ، دلبر خان ، آصف خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 05عدد پستول 30بور معہ 25روندبر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے اے پی پی کو بتایاکہ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 01انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 10اشتہاری مجر مان اور02عدالتی مفروران کو گرفتار کرلیا ۔تھانہ کو ٹلی ستیاں پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم عبدالباسط ، تھانہ روات پولیس نے اشتہاری مجرمان محمد ابنان، تو صیف ، اسرار ، قیصر ، تھانہ صادق آباد پولیس نے اشتہاری مجرم ملک رفاقت، تھانہ نیوٹائون پولیس نے اشتہاری مجرم راجہ اشرف، تھانہ وارث خان پولیس نے اشتہاری مجر مان نعمان ، حمزہ گل ، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے اشتہاری مجرم یاسر علی اور تھانہ گو جر خان پولیس نے عدالتی مفروران بابر خان اور سرفراز کو گر فتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔