دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام نے بہت قربانیاں دیں ہیں ، آئی جی ایف سی ساوتھ

اتوار 16 دسمبر 2018 19:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) دہشتگردی کے خلاف جنگ میںسیکورٹی فورسز کیساتھ ساتھ قبائلی عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی جسکی بدولت آج علاقے میں امن قائم ہوا ہے۔امن کی بحالی کے بعد اب علاقے کی آبادکاری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ا ور تمام مسائل کو سول انتظامیہ کیساتھ حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل عابد لطیف نے جنوبی وزیرستان تحصیل سراروغہ ایف سی223 ونگ کا ایک روزہ دورے کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف خان نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں سے ملاقات اور مقامی لوگوں کے ساتھ جر گہ اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جرگہ میںبریگیڈئرکمانڈر امجد عزیر ،تحصیلدار فضل الرحمان ، اور ونگ کمانڈرکرنل آصف نے شرکت کی۔اسکے علاوہ جرگہ میں سراروغہ تحصیل کے سرکردہ ملکان، عمائدین اور مقامی لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل آئی جی ایف سی کو پیش کئے۔جرگہ میں قبائلی عمائدین نے آئی جی ایف سی اور بریگیڈکمانڈر کو روایتی پگڑیاں پہنائی ۔علاقے عمائدین کی طرف سے جرگہ میں قبائلی صحافی فاروق محسود نے آئی جی ایف سی کو علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔