گومل میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے نئے تعلیم سال کا آغاز ہو گیا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) گومل میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے نئے تعلیم سال کا آغاز ہو گیا،گومل میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے نئے آنے والے طلبا کیلئے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا ،ویلکم پارٹی میں گومل میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر اختر منیر گنڈہ پور مہمان خصوصی تھے ،جبکہ اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بائیوکیمسڑی ڈاکٹر طاہر خان،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اناٹامی ڈاکٹر امیر امان اللہ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فزیولوجی ڈاکٹر شیر زمیر،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کمیونٹی میڈیسن ڈاکٹر افتخار احمد،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پیھتالوجی ڈاکٹر امین جان،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فارما ڈاکٹر نگہت عزیز،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فرنزک ڈاکٹر جہانزیب،ڈاکٹر جاوید خان،قاری عطا الہی، اور دیگر ڈاکٹرز اور طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ویلکم پارٹی کی تقریب سے میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر اختر منیر گنڈہ پور نے خصوصی خطاب کیا جس میں ان کا نئے آنے والا طلبا سے کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے شعبہ کو اللہ تعالی نے خصوصی اہمیت دی ہے اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اللہ تعالی فرماتے ہیں کے جس نے ایک انسان کی زندگی بچائی گویا اس نے تمام انسانوں کی زندگی بچائی اس لیے ہمیں مسیحا کا لقب ملا ہے،اس موقع پر انھوں اپنے ٹیچنگ اسٹاف کی کارگردگی کو سہراتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے ٹیچنگ اسٹاف کی بہتر کارکردگی کی وجہ ہمارے طلبا بہتر رزلٹ دے رہے ہیں،اور آج خیبرپختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں ہماری تیسری پوزیشن آہ رہی ہے اور یوں ہی آپ کی محنت جاری رہی تو بہت جلد ہماری پہلی پوزیشن ہوگی ،تقریب سے قاری عطا الہی،ڈاکٹر جاوید خان،ڈاکٹر شیر زمیر نے بھی خطاب کیا،