شہدائے آرمی پبلک سکول کی یاد میںکالج قلعہ اقبال گڑھ میںتقریب کا انعقاد

اتوار 16 دسمبر 2018 19:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) 16دسمبریوم عزم تعلیم شہدائے آرمی پبلک سکول پشاورکے شہدائے کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے آرمی پبلک سکول اینڈکالج قلعہ اقبال گڑھ میںایک پروقارتقریب کا اہتمام کیاگیاجس میں سکول ہذا کے پرنسپل گروپ کیپٹن بشیراحمدچوہدری مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچوں نے شہدائے آرمی پبلک سکول پشاورکے بچوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملی نغمے اورتقاریرپیش کیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول اینڈکالج کے پرنسپل گروپ کیپٹن بشیراحمدچوہدری نے کہاکہ آرمی پبلک سکول پشاورکے شہداء نے جان کی قربانی دے کرتعلیم کے نظام کوزندہ کردیاہے اوردشمن کوبتادیاہے کہ ان کے ناپاک ارادے بچوں کے حوصلوں کوکمزورنہیں کرسکتے ۔ہم نے دشمنوں کے بچوں کو تعلیم دینے کا وعدہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :