ڈیرہ اسماعیل خان ،آنکھوں کے مریضوں کا مفت معائنہ اور آپریشن کا سلسلہ جاری

اتوار 16 دسمبر 2018 19:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) محمود لائنز آئی ہسپتال کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان ،ٹانک اور ملحقہ علاقوں میں آنکھوں کے مریضوں کے مفت معائنہ اور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں لائنز کلب کے صدر لائنز زاہدسلیم استرانہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ، ٹانک کے اضلاع اور ملحقہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے آنکھوں کے مریضوں کا مفت علاج اور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں متعدد علاقوں میں فری کیمپ لگائے جا رہے ہیں اور لوگوں کو علاج اور آپریشن کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ سلسلہ 31دسمبر تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اب تک 500سے زائد افراد کے موتیا کے آپریشن مفت کیئے جا چکے ہیں اس سلسلے میں عوام کو بھی چاہیے کہ ان کے علم میں موتیا کے جس مریض کا بھی علم ہو اسے محمود لائنز آئی ہسپتال کی جانب ریفر کریں تاکہ ان کا مفت علاج اور آپریشن ہو سکے اور ایسا کرنے والے کو ثواب بھی حاصل ہو۔

متعلقہ عنوان :