پاک چین اقتصادی راہداری منصو بہ پاکستان کے خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے، چیئر مین سپیکم سوسائٹی ڈاکٹر مھیمن

اتوار 16 دسمبر 2018 19:40

� �ر ی پور۔16دسمبر (اے پی پی( پاک چین اقتصادی راہداری منصو بہ پاکستان کے خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لئے نوجوان نسل کو آگاہ کرناوقت کی اہم ضرورت ہے،پاک چین اقتصادی راہداری وطن عزیز کے لئے اللہ کی بڑی نعمت ہے اور اس کی کامیابی باہمی اتفاق اور دیرپا امن سے مشروط ہے ، اگر ہم نے اس نعمت کی قدر نہ کی تو ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے، ان خیالات کا اظہار سپیکم سوسائٹی کے چیرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ ودینیہ کے صدر ڈاکٹر مھیمن نے گورنمنٹ گرلزکالج نمبر۲ہری پور میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو داخلی محاذ پر فرقہ واریت اور سیاسی اختلافات سے خطرہ ہو سکتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ قومی مفاد میں ہر اختلاف سے بالاتر ہو کر اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں ہر فرد اور ادارہ اپنے حصے کا کام کرے، ڈاکٹر مھیمن نے کہا کہ اس حوالے سے سب سے اہم قدم آگاہی تقریبات کا انعقاد ہے اور سپیکم نے رضاکارانہ طور پر اس کام کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے اور وہ اربابِ اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کی اہمیت کو سمجھ کر اس میں ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے ، نوجوان طلبہ اور طالبات پاکستان کا مستقبل ہیںاور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق جتنی ممکن ہو آگاہی ضرورفراہم کریں، اس موقع پر سپیکم کی رضا کارکنزہ ہارون نے پاک چین اقتصادی راہداری میں نوجوانوں کے کرداراور مواقع پر گفتگو کی، ڈاکٹر مھیمن نے مزید کہا کہ یہ سیمینارپاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے پانچواں سیمینار تھا اوراس سلسلے کا اگلا سیمینار گورنمنٹ کالج میلم ہری پور میں اسی ماہ کی 29 تاریخ کو منعقد کیا جائے گا۔