قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) شام چار بجے ہو گا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) پیر کی شام چار بجے ہو گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی جبکہ معمول کے ایجنڈے کے مطابق کارروائی ہو گی۔