متحدہ عرب امارات نے سال 2019ء کو برداشت کا سال قراردیدیا

آئندہ سال بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کریں گے ، بیان

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) متحدہ عرب امارات نے سال 2019ء کو برداشت کا سال قراردیا ہے ، پاکستان میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب پر جاری پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زید ال نہیان نے آنے والے سال 2019ء کو برداشت کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات آئندہ سال کے دوران بین الاقوامی سطح پر اپناکردار ادا کرے اور بین الاقوامی سطح پر اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے ۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا دارالخلافہ دوبئی بین الاقوامی تہذیب کا مرکز ہے جہاں پوری دنیا کی ثقافت موجود ہے اور ہم بین الاقوامی سطح پر عوام کے جذبات کی قدرکرتے ہیں اور دبئی میں تمام مذاہب اور کلچر کی موجودگی اس بات کی نشانی ہے ۔ متحدہ عرب امارات دوبئی کی طرح بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا کردار مضبوط کرے گا۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار