شوبز ڈیسک

عمران ہا شمی پروڈیوسر بن گئے پروڈیوسر بننا میرا بچپن سے خواب تھا جو پورا ہو گیا:ٹوئٹ

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار عمران ہا شمی فلم’’چیٹ انڈیا‘‘کیساتھ پروڈیوسر بن گئے ہیں ۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بالی وڈ انڈسٹر ی کے نامور اداکار عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر بننا میرا بچپن سے خواب تھا ،جو آج پور ا ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کے سکرپٹ،میوزک کمپوزیشن،ایڈیٹنگ اور عکسبندی سمیت سارے سفر کا حصہ بننا میرا خواب تھا۔واضح رہے فلم’’چیٹ انڈیا‘‘اداکار عمران ہاشمی کی پہلی ہو م پرڈوکشن فلم ہے۔فلم میں عمران ہا شمی مرکزی کردار میں بھی دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :